ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حج فارمس کے اندراج کیلئے اخلاص حج گروپ کا مثالی کیمپ شروع

حج فارمس کے اندراج کیلئے اخلاص حج گروپ کا مثالی کیمپ شروع

Tue, 03 Jan 2017 22:08:17    S.O. News Service

بنگلور3/جنوری(ایس او نیوز)امسال سفر حج بیت اللہ کیلئے درخواستوں کے اندراج کا سلسلہ کل سے شروع ہوچکا ہے۔ وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ کی طرف سے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں حج فارمس کے رسمی اجراء کے بعد ریاستی حج کمیٹی میں حج درخواستوں کے جمع کرنے کے سلسلے کے ساتھ ہی ضلعی سطح پر ضلع وقف مشاورتی کمیٹیوں میں بھی حج درخواستوں کے داخلوں کا سلسلہ چل پڑا ہے، اس کے علاوہ آن لائن درخواستوں کا اندراج بھی تیزی سے جاری ہے۔ہر سال کی طرح امسال بھی شہر کے ایک موخر ادارہ اخلاص حج گروپ کی طرف سے عازمین حج کی رہنمائی اور حج فارمس کے اندراج میں ان کی مدد کیلئے خصوصی کیمپ مسجد سلطان شاہ کے روبرو قائم کیا گیا ہے، اخلاص حج گروپ کے سربراہ ثناء اللہ کے مطابق اس گروپ کے متعدد رضاکار شب وروز حج فارمس کے اندراج کے سلسلے میں عازمین حج کی رہنمائی کیلئے دستیاب ہیں۔ حج فارمس کے اندراج سے لے کر قرعہ، حج کیمپ کے انتظامات، عازمین کی روانگی اور واپسی نیز ہر مرحلے میں خدمت انجام دینے والے ان رضاکاروں کا گروپ کل ہی سے عازمین حج کے فارمس آن لائن اور آف لائن پر کرنے میں لگا ہوا ہے۔ ثناء اللہ نے بتایاکہ پچھلے پندرہ سولہ سالوں سے اس گروپ کی طرف سے عازمین حج کے فارمس کے اندراج اور ان کی رہنمائی کیلئے خدمات انجام دی جارہی ہیں۔ کل حج فارمس کے اجراء کے بعد سلطان شاہ مسجد کے روبرواخلاص حج گروپ کے رہنمائی کیمپ کا مولانا محمد لطف اللہ رشادی مظہری، خطیب وامام مسجد قادریہ کی دعاؤں کے ساتھ افتتاح عمل میں آیا۔ یہ کیمپ حج فارمس کے اندراج کی آخری تاریخ تک بھی صبح وشام جاری رہے گا۔ حج درخواست گذار یہاں تمام دستاویزات کے ساتھ پہنچ کر فارم پر کرنے میں بھرپور مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ 


Share: